English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کی حمایت میں پوسٹ کرنے والوں پر فیس بک کی نظر

share with us

:17 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پر افغان طالبان پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اس نے امریکا کی خطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کو فراہم کرنا بند کر دیا ہے۔

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

طالبان کی جانب سے افغانستان پر تیزی سے کنٹرول کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول فیس بک کو اس گروپ سے متعلق مواد سے نمٹنے کے لیے نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فیس بک کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے طالبان کی جانب سے یا ان کی حمایت میں بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور تمام پلیٹ فارمز پر طالبان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

فیس بک کے مطابق افغانستان کے دری اور پشتو بولنے والے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو اس کے پلیٹ فارمز پر طالبان کے حوالے سے مسائل کی شناخت اور آگاہی فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا