English   /   Kannada   /   Nawayathi

خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے : طالبان کا اعلان

share with us

کابل:17 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)افغان طالبان نے خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے امریکی چینل اسکائی نیوز کو انٹرویو کے دوران خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ اسلام میں برقع پردے کی واحد شکل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں حجاب ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خواتین برقع ہی پہنیں، خواتین یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔

وہیں کابل میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے اور اسلام کی حدود اور ہماری روایات کے مطابق حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور خواتین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ میڈیا کو آزادنہ کام کرنے کی اجازت ہوگی تاہم درخواست ہے کہ افغانستان کے اقدار اور روایات کی مکمل پاسداری کی جائے۔دوسری جانب افغان ٹی وی چینلز پر خواتین اینکر اور رپورٹرز بھی اسکرین پر آگئیں۔

 

افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز میں شمار ہونے والے طلوع نیوز پر خواتین اینکر نے پروگرام کیا اور طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے کا انٹرویو بھی کیا۔

چینلز کی جانب سے خاتون اینکر کے انٹرویو کی فوٹیج اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی ہیں۔

کابل کی تاجر برادری کی بھی طالبان رہنما سے ملاقات ہوئی، شیخ عبدالحمید حماسی نے تاجروں کو تحفظ کی یقین دہانی کروادی۔

شیخ عبدالحمید حماسی نے کہا کہ کسی تاجر کو افغانستان چھوڑنے کی ضرورت نہیں، تاجر بلا خوف و خطر اپنا کاروباری جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتے ہیں غیرملکی تاجروں کو بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا، کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کسی بھی طالبان رہنما کی جانب سے تاجروں سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا