English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کاروار میں سیلاب متأثرہ علاقوں کا کیا دورہ

share with us


کاروار 02؍ اگست2021(فکروخبرنیوز)  سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کاروار میں سیلاب سے متأثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کدرا ، گاندھی نگر ، لکشمی نگر اور ملاپور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حکومت سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ کرناٹکا پاور کارپوریشن کے ذمہ داران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈیم سے اچانک پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے لوگوں کا یہ حال ہوا ہے۔ یہ عوام کے مسائل حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں آئے سیلاب سے متأثرہ لوگوں کو امداد نہیں پہنچی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا