English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا متاثرہ ممالک سے سعودی عرب جانے والوں پر لگے گا 5 لاکھ ریال کا جرمانہ: سعودی حکومت کا بڑا اعلان

share with us

ریاض:02 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کورونا زدہ ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں پر 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ وہ مسافر جنہوں نے کورونا متاثرہ ممالک کا دورہ کیا ہو اور وہ مملکت آئیں تو ان پر پانچ لاکھ سعودی ریال جرمانہ ہوگا، جبکہ ایسے شہریوں کو فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کورونا زدہ ممالک سے شہریوں کا سعودی عرب آنا حکومت کے مقررہ کورونا اصولوں کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ایسی صورت میں ٹریول کمپنیوں اور مسافر دونوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق سفری سہولت فراہم کرنے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا، فضائی کمپنوں کو پابندی کیا ہے کہ وہ مملکت جانے کے خواہش مند مسافروں کا مکمل ڈیٹا چیک کریں۔

اس بات کی یقین دہانی ضروری ہے کہ مسافروں نے کورونا متاثرہ ممالک کا دورہ نہ کیا ہو اور یہ شواہد سعودی عرب کی متعلقہ انتظامیہ تک ارسال کرنا بھی لازم ہے۔

پراسیکیوشن نے کہا ان قوائد وضوابط کی خلاف ورزی جرم سمجھی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا