English   /   Kannada   /   Nawayathi

 جمعیۃ علماء کا آٹھ رکنی وفدکوکن میں دورہ کرتےہوئے چپلون پہنچا

share with us
 سروےکےبعدغریبوں کی بازآبادکاری کا کام بڑےپیمانےپرانجام دیا جائےگا، مولانا حلیم اللہ قاسمی


 سروےکےبعدغریبوں کی بازآبادکاری کا کام بڑےپیمانےپرانجام دیا جائےگا، مولانا حلیم اللہ قاسمی


ممبئی:02 اگست 2021(فکروخبر/ پریس ریلیز)
جمعیۃ علمء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کا آٹھ رکنی وفد مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءمہاراشٹر) کی قیادت میں دواؤں کابڑاذخیرہ لےکرسیلاب سے متاثرہ چپلون پہنچ گیا ہے، وفد میں نائب صدرمولانااشتیاق احمد قاسمی، ناظمِ تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی،مولانامحمدذاکرسانبلےممبرا،ڈاکٹربدرالدین،اکبرارشدصدیقی،وسیم طفیل احمد صدیقی،عارف محمد ابراہیم شامل ہیں۔
وفد نے گذشتہ کل پور ا دن مہاڈاوراطراف کا دورہ کیا اور ان علاقوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چپلون کےلیےروانہ ہوا۔
مولانامحمدذاکرسانبلےکی رہبری میں یہ وفد بوقتِ عشاءمہتمم حضرت مولانا محمدعمر دھامسکرکے مشہور ومعروف ادارہ مدرسہ تجوید القرآن پیمپلی تعلقہ چپلون پہونچاجہاں وفد نےمولانامحمدعمراوردیگراساتذہ کرام‌ سےیہاں کی صورت حال اورسیلاب متاثرین کی تفصیلی معلومات حاصل کی چنانچہ یہ بتایا گیا کہ حالات توانتہائی ناگفتہ بہ تھےمگراب سنبھل رہےہیں ریلیف کاری اورراحت رسانی کےلئےبہت ساری تنظیمیں مسلسل کام میں لگی ہیں البتہ ایک اہم کام یہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سےگاڑیاں خراب ہیں جن بیچاروں کاگزربسرصرف رکشہ،وکرم،پیک اپ اورمیٹاڈوروغیرہ کی آمدنی پرتھاوہ اب بھی پریشان ہیں انہیں اپنی گاڑیاں دوڑانےکےلیےسامان کےساتھ ساتھ میکانکس کی بھی ضرورت ہے،نیزچھوٹےموٹےروزگارسےجڑےہوئےلوگوں کوکام پرکھڑاکرنابھی ایک اہم مسئلہ ہے،نیزچپلون اور اطراف میں سیلاب کی وجہ سے آئی ہوئی بھیانک تباہی کے سلسلہ میں بھرپورتباہی اور غریبوں کی بازآبادکاری کے عنوان پربھی تبادلہ خیال ہوا  ۔
  مولانا حلیم اللہ قاسمی نےمولانامحمدعمراوردیگررفقاءکرام‌سےچپلون اور اطراف میں دورہ کی ترتیب کےتعلق سےمیٹنگ بھی کی اورمدرسہ تجوید القرآن پیمپلی تعلقہ چپلون کوجمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ریلیف کاری کاایک سینٹر بنانےکی خواہش ظاہرکی جسے مدرسہ کےمہتمم مولانامحمدعمر  اوران کےرفقاء نےبشاشت کےساتھ قبول کیااورپھرترتیب کےمطابق مولانامحمدعمر  اورمولانا محمد ذاکرسانبلے جن کاآبائی وطن چپلون ہی ہے؛کی رہنمائی میں یہ قافلہ چپلون اوراطراف کےدورےپرنکل پڑاہےپیمپلی کےقریب ہی ایک چھوٹی سی آبادی دلوٹناکامشاہدہ کیا گیا حالات دیکھ کرتباہی کااندازہ لگ گیا گھربارمخدوش اورکھیتیاں بالکل ویران ہیں،اسی طرح دورہ کرتےہوئےیہ قافلہ باغ واڑی بستی پہونچاجہاں پینسٹھ گھروں پرمشتمل برادران وطن کی بڑی آبادی ہےایک گھرکوچھوڑکرتمام گھروں میں سیلاب کاپانی آگیا تھا جانی نقصان تونہیں ہوامگرتین مکانات منہدم ہوگئے۔  
الغرض ایک بھیانک صورت حال سےیہ خطہ دوچارہےحضرت مولانا سیدارشدمدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہند کےایماءپرجمعیۃ علماءمہاراشٹرکےذمہ داران ہراعتبارسےاپنی بساط کےبقدرمتاثرین کی امداد اور ریلیف کاری کے کاموں جٹ گئےہیںنیز حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہند کے منشاء کے مطابق علاقہ بھرمیں سروےکےبعدغریبوں کی بازآبادکاری کا کام بڑےپیمانےپرانجام دیا جائےگا۔

--

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا