English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم نے کیا کوکن سے متأثرہ علاقوں کے لیے ریلیف جمع کرنے کا اعلان ، کل جمعہ مساجد میں کی جائے گی چادر وصولی

share with us

بھٹکل 29؍ جولائی 2021(فکروخبر/پریس ریلیز) انسانی آبادیوں پر قدرتی آفات کے نتیجے میں جو مصیبت آتی ہے مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل نے ایسے مصیبت زدگان کی امداد کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور تنظیم ریلیف کی ان  خدمات سے ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ مستفید ہوئے ہیں اس بار  ریاست کرناٹک سے ملحقہ  مہاراشٹر کے کوکن خصوصاً چپلوں مہاڈ وغیرہ میں حالیہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آیا ہے اس سے زبردست تباہی ہوئی ہے پانی اترنے  کے بعد کا منظر ناقابل بیان ہے مقامی ذمہ داران کے مطابق ہزاروں کروڑ روپے کی املآک  تباہ ہوئی ہیں سیکڑوں رہائشی مکانات زمیں بوس ہونے ہیں مہاڈ اور چپلون میں نہ کوئی گھر بچا ہے نہ کوئی دکان سلامت ہے پورا علاقہ سیلاب کی وجہ سے خوفناک منظر پیش کر رہا ہے ایسے مصیبت زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے

تنظیم نےان کی مدد کے لئے بڑے پیمانے پرریلیف کام کرنا طۓ کیا ہے- مقامی طور پر سب سے پہلے جمعہ مساجد میں چادر وصولی کا اہتمام کیا جائے گا پھر اس کے بعد محلہ وار وصولی بھی کی جاۓ گی انشاءاللہ

 انشاءاللہ  بروز جمعہ 30جولائی 2021 تمام جمعہ وجامع مساجد میں  چادر وصولی کا اہتمام ہوگا عوام الناس سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ کوکن ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر اپنا تعاون پیش کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا