English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم کا وفد پہنچا کوکن سیلاب سے متأثرہ علاقوں میں ، ناقابلِ دید مناظر کیے بیان ، راحت رسانی کا کام ہنوز جاری ، کئی علاقوں میں بجلی اورپانی کا نہیں ہے انتظٓام

share with us

مہاڈ 28؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) کوکن کے کئی علاقوں میں گذشتہ روز آئے سیلاب سے وہاں کی صورتحال ناقابلِ بیان ہوچکی ہے۔ مختلف تنظیمیں راحت رسانی کا کام کررہی ہے ، کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کا بھی انتظام نہیں ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا وفد نائب صدر تنظیم جناب عتیق الرحمن منیری کی قیادت میں کوکن کے ان متأثرہ علاقوں کے دورہ پر ہے۔

فکروخبر سے بات چیت کے دوران جناب عتیق الرحمن منیری نے بتایا کہ یہاں کی صورتحال ناقابلِ دید اور ناقابلِ بیان ہے۔ کھیڑ کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ابھی ان کا وفد مہاڈ پہنچا ہے جہاں بڑے پیمانے پر سیلاب سے تباہی مچی ہے۔ ندی کنارے واقع بستیاں پوری طرح اجڑچکی ہیں۔ کئی افراد  پانی میں بہہ گئے ہیں اور مویشیوں کا کہیں اتا پتا نہیں ہے۔  شہر میں بھی پانی اور بجلی کی بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ نیٹ ورک بھی بڑی مشکل سے مل رہا ہے۔ وہاں کے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیموں کے رضاکار وہاں اپنی خدمات انجام دے رہیں۔ یہ سوال پوچھے جانے پر کیا مزید نوجوان بھٹکل سے راحت رسانی کے کام کے لیے بلائیں جائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ اب یہاں الیکٹریشن اور پلمبر کی اشد ضرورت ہے تاکہ کسی طرح لوگوں کو ایک مرتبہ بنیادی سہولیات مل سکے۔

استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالمحیط خطیب ندوی نے ہمیں بتایا کہ علاقوں میں اب بھی کیچڑ بھرا ہوا ہے۔ میرے ساتھ تقریباً بھٹکل کے اٹھارہ لڑکے موجود ہیں جو راحت رسانی کے کام میں اپنی انتھک محنت صرف کررہے ہیں۔ سڑکوں پر اب بھی کیچڑ موجود ہے۔ گھروں میں جگہ جگہ کیچڑ کے ڈھیر ہے جنہیں یہ نوجوان اپنے ہاتھوں سے صفائی کررہے ہیں۔ سڑکوں کی صورتحال کو دیکھ کر وہاں سے گاڑیاں گذرنا اب بھی دشوار ہے۔ علاقے والے کہہ رہے ہیں کہ سڑکوں کی صفائی کے بعد کی یہ صورتحال ہے۔ جس سے وہاں مچی تباہی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تنظیم نے کوکن سیلاب متأثرین کے لیے ریلیف جمع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے مطابق جمعہ مساجد میں نمازِ جمعہ کے بعد چادر وصولی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تنظیم کے دفتری اوقات میں بھی اپنی امداد پہنچا سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا