English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو انٹرنینشل ایرپورٹ کو جوڑنے والا مراوور پل آئندہ ماہ سے کھلنے کی امید

share with us

منگلورو، 27 جولائی 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) منگلوروشہر سے منگلورو انٹرنینشل ایرپورٹ کو جوڑنے والے مراوور پل کا مرمتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور جولائی 30 کے بعد اسے ہلکی گاڑیوں کے نقل وحمل کے لیے اجازت دیئے جانے کے امکانات ہیں۔ 

15 جون کو اچانک اس میں دراڑ پڑگئی تھی جس کے نتیجے میں اس کا ایک ستون کو نقصان پہنچا تھا اور فوری طور پر اسے سواریوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

محکمۂ تعمیرات عامہ کے ماہرین کی رہنمائی کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب اسے اپنی اصل حالت میں لایا گیا ہے۔ پل کے حفاظتی پہلو کا پتہ لگانے کے لئے 29 جولائی کو ایک ٹیسٹ ہوگا اور اگر اس ٹیسٹ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے تو بسوں اور ہلکی گاڑیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا