English   /   Kannada   /   Nawayathi

 مہاڈ سیلاب : جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی دوسری ریلیف مہاڈ پہنچ گئی,ڈاکٹروں کی ٹیم بھی کام میں مصروف

share with us



ممبئی :27؍ جولائی 2021(فکروخبر/ پریس ریلیز)مہاراشٹر کے ساحلی علاقے کوکن بھیانک سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہیں، خاص طورپرمہاڈاوراطراف،اسی طرح چپلون اور مضافات کے علاقے کافی متاثر ہیں نیز رائیگڑھ اوررتناگیری کے تقریباتمام علاقے سیلاب کی زدمیں ہیں، ان علاقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ریلیف کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ آج جمعیۃ علماء کی دوسری ریلیف مہاڈ کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئی ہے جسے متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے تعاون سے جمعیۃ علماء رائے گڑھ شاخ دابھول کے ذمہ داران بالخصوص مفتی اصغر، مولانا عبدالسلام، مفتی عبدالمجید کی نگرانی میں مہاڈ اور اطراف کے متاثرہ علاقوں کی کل گیارہ بستیوں لاڈولی۔ برواڈی،برواڈی واڑی، جیتا، ساکھری، کسگاؤں، سواد،واوے، کاملہ، اکلے گاؤں ا ور مہاڈ شہر کے گیارہ محلوں پانساری محلہ، دیشمکھ محلہ،کاتاری محلہ، کار کھنڈ محلہ،کاکرتلہ، کوٹ علی، سریکر،علی، کاجل پورہ، بھیم نگر، سالی واڑہ ناکہ، نوانگر، ویلکم علی میں بلا تفریق مذہب و ملت پندرہ ہزار لیٹر پانی کی بوتلیں، ایک ہزار چٹائی اور آٹھ سو چادریں تقسیم کی گئی ہیں۔
اسی طرح جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی جانب سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تیار کی گئی ہے جس میں ڈاکٹر شیخ فیضان، ڈاکٹر عبدالفیض خان، ڈاکٹر شیخ مشرف اور ڈاکٹر سعید شامل ہیں مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔
آج جمعیۃ علماء دفتر ممبئی سے پانچ سو کلو امول دودھ پاؤڈر، تین سو کمبل، سات سو چادر، ایک ہزار چٹائی، ایک ہزار جھاڑو، سات سو عدد بچوں اور مستورات کے لیئے سلے ہوئے کپڑے روانہ کیئے گئے جو متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
ا س سے قبل بھی جمعیۃ علماء کی جانب سے مہاڈ سیلاب زدگان کے لیئے ریلیف بھیجی گئی تھی جس میں ایک ہزار چادر، ایک ہزار چٹائی اور ادویات شامل ہیں۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر

 

--

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا