English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان حکومت نے پاکستان سےاعلی سفارتکاروں کوواپس بلالیا

share with us

:19؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع)افغان حکومت نے پاکستان میں متعینہ اپنے سفیر کو گزشتہ ہفتے ان کی بیٹی کے اغوا اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پر واپس کابل بلا لیا ہے۔ اتوار کو رات گئے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کابل میں وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ جب تک سفیر کی بیٹی پر حملے کی تفتیش مکمل نہیں ہوتی، پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب علی خیل اور دیگر اعلیٰ سفارت کاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ نجیب علی خیل کی چھبیس سالہ بیٹی سلسلہ علی خیل کو اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے دوپہر کے وقت اغوا کر لیا گیا تھا، جس کے بعد اغوا کاروں نے انہیں کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے دوران ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا