English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : انگلینڈ نے تمام پابندیاں ہٹالی ، اب ماسک کی بھی ضرورت نہیں

share with us

:19؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع)انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود آج پیر سے نئے ہفتے کے آغاز پر کووڈ انیس کے باعث عائد کردہ تقریباﹰ تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ حکومتی بیانات کے مطابق دیگر پابندیوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی ماسک پہننے اور لازمی سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔ اب تمام ڈسکو کلب اور تھیٹرز دوبارہ کھولے جا سکیں گے اور کھیلوں کے مقابلوں کے لیے اسٹیڈیمز میں ان کی گنجائش کے مطابق شائقین کو جانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق اس متنازعہ فیصلے کا سبب یہ ہے کہ اب عوامی سطح پر کورونا کی وبا کے خلاف حفاظتی ویکسینیشن کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ ملکی اپوزیشن نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انگلینڈ میں اب اس وبا کی ایک نئی بڑی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا