English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل

share with us

کابل / نیویارک: 11جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکا کے نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ طالبان کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں بالکل بھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، انہوں نے حالیہ دنوں ڈرامائی کامیابیاں حاصل کیں  اور علاقوں پر کنٹرول قائم کیا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق طالبان ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوچکے جبکہ انہوں نے شمالی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، صرف گزشتہ چھ روز میں طالبان نے 38 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال دن بہ دن خراب ہورہی ہے، 53 سے زائد اضلاع پر طالبان نے اپنی حکومت اور نظام قائم کیا، جن میں اہم سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 فیصد علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے جبکہ 18 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کی عمل داری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا