English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسینیشن میں سب سے آگے نکلنے والا مسلم ملک

share with us

دبئی:05جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے زیادہ کرونا ویکسین لگانے والا ملک بن گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق بلومبرگ ویکسین ٹریکر کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کرونا ویکسینیشن کی 15.5 ملین ڈوز مہیا کرنے کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ کرونا ویکسین دینے والا ملک بن گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات میں جاری قومی ویکسینیشن پروگرام نے اب تک ملک کی 72.1 فی صد سے زیادہ آبادی کی ویکسینیشن مکمل کر لی ہے، ہر 100 افراد کو لگائی جانے والی کل ڈوزز کے لحاظ سے یو اے ای سیچلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

یو اے ای وزیر صحت عبدالرحمان بن محمد بن ناصر ال اویس نے اس تازہ ترین کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے فعال وِژن نے ملک کو کرونا وبا کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا۔

واضح رہے کہ اماراتی وزارت صحت نے گزشتہ روز اتوار کو بیٹا، ڈیلٹا اور الفا وائرسز کا مزید بہتر طور پر تدارک کرنے کے لیے ہنگامی طور پر موڈرنا ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

موڈرنا ویکسین متحدہ عرب امارات میں منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین بن گئی ہے، اس سے قبل اماراتی حکومت سائنوفارم، آسٹرازینیکا، فائزر اور اسپوتنک V ویکسین کے استعمال کی اجازت دے چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا