English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس : سعودی عرب نے مساجد پر عائد پابندیوں‌ میں‌ کی نرمی

share with us

ریاض:21 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے کرونا کے باعث عائد ہونے والی پابندیاں نرمی کرتے ہوئے مساجد کےلیے نیا اور خصوصی ہدایات  نامہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ اسلامی امور نے مساجد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں، جن میں کہا گیا ہے کہ  اذان  اوراقامت کے درمیان معمول کا وقفہ بحال کیا جائے، مساجد میں ایس او پیز میں نرمی کی جائے۔

وزارتِ اسلامی امور نےکرونا وائرس کی صورت حال پر غور کرنے کے بعد خصوصی ہدایات پرنظر ثانی کی اور نیا حکم نامہ جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے کو مختصررکھنےکی ہدایات منسوخ کردی گئیں جبکہ اب پہلے کی طرح مساجد میں نماز کے بعد اقامت میں 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔

اسلامی امور کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ہدایات کے مطابق مملکت میں قائم تمام مساجد میں نماز فجر کیلئے 25منٹ جبکہ نمازمغرب کے بعد 10 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔

وزارتِ اسلامی امور نے نمازجمعہ اور خطبہ 15منٹ تک محدودرکھنےکی ہدایت کو منسوخ کرتے ہوئے سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے  ہوئے خطبے کو مختصر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد میں پانی کے کولر اور فریج رکھنے کی اجازت بھی دے دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا