English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کا کریں گے دورہ، سفارت خانے کا بھی ہوگا افتتاح

share with us

تل ابيب: 21 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے حال ہی میں منتخب ہونے والے وزیر خارجہ یائیر لپید 29 جون کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا امارات کا پہلا دورہ ہونے کے باعث تاریخی دورہ ہوگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید دو روزہ دورے کے دوران ابوظہبی میں پہلے سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کا بھی افتتاح کریں گے اور اپنے اماراتی ہم منصب سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں امن معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اتحاد کے ثمرات سے دونوں ممالک کے شہری ہی نہیں بلکہ پورا مشرق وسطیٰ فائدہ اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان، مراکش اور کوسوو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں تاہم ان میں سب سے پہلے اسرائیلی سفارت خانہ امارات میں کھلنے جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا