English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی جانے والے افراد کے لیے خوشخبری ، مگر صرف ان لوگوں کو حاصل : جانیے تفصیلات

share with us

دُبئی19 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) دبئی حکومت نے بھارت سمیت کچھ ممالک سے مسافروں کی متحدہ عرب امارات آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے بھارت، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا میں پھنسے ایسے افراد جو یا تو اماراتی شہری ہیں یا ان کے پاس امارات کا رہائشی ویزہ ہے، انہیں اماراتی حکومت کی منظورہ شدہ کسی بھی ویکسین کی 2 ڈوز لگوانے کی صورت میں واپسی کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ مذکورہ ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل کروائے گئے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگی، اماراتی شہریوں کو اس شرط سے استثنٰی حاصل ہوگا۔

اس فیصلے کا اطلاق 23 جون سے ہوگا۔ دبئی حکومت کی جانب سے بھارت سے مسافروں کی آمد پر تو پابندی ختم کر دی گئی

تاہم متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود کی جانب سے کچھ روز قبل دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کروانے کیلئے اماراتی حکام سے بات چیت جاری ہے، جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔ امید ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ جلد شروع ہوگا۔

یہ ڈیوائسز شارجہ، ابوظبی اور راس الخیمہ ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافروں کودی جا چکی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان ، بھارت، نائیجیریا، نیپال اور یوگنڈا سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے آنے والے مسافر پہنچتے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ پھر قرنطینہ کے چوتھے روز اور پھر آٹھویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانے لازمی ہوں گے۔ جبکہ ان ممالک سے دُبئی آنے والوں کو 10 روز آئسولیشن میں اور گزارنے کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا