English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئیے خوش رہیں اور خوشی پھیلائیں

share with us

محمد اظہر شمشاد مصباحی

برن پور بنگال 

خوش رہو اور خوشی پھیلاؤ یہ ایک ایسا فارمولا ہے جس پر عمل  کیا جائے تو بہت ساری پریشانیوں کا خاتمہ ہمارے معاشرے سے خود بخود ختم ہو جائے گا دنیا کا ہر انسان خوشی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے بعض کو دوسروں کی مدد کرنے میں خوشی ملتی ہے تو بعض کو دولت وثروت میں غرضیکہ مختلف مختلف چیزوں سے بنی نوع انسان کو خوشی حاصل ہوتی ہے مگر ہمیں دیکھنا یہ چاہیے کہ ہماری خوشی کا راستہ کسی کا دل توڑتے ہوئے تو نہیں گزر رہا مثلاً اگر کسی کی خوشی دولت حاصل کرنے میں ہے تو ٹھیک ہے لیکن دولت صحیح طریقے سے حاصل کرنا چاہیے نہ کہ کسی غریب کا مال غصب کرکے کیوں کہ آپ کے چند سکوں کی وجہ سے کسی غریب کا پورا گھر تباہ ہو سکتا ہے غصب کیے ہوئے ان چند سکوں سے آپ کو وقتی خوشی تو حاصل ہو سکتی ہے لیکن دایمی نہیں کیوں کہ اس غریب کے دل سے نکلی ہوئی آہ آپ کے پورے وجود کو تہ و بالا کر دے گی یوں ہی جب ہم جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو طرح طرح کی گھناؤنی چیزوں میں خوشی تلاش کرتے ہیں جو در اصل نفس کی پیروی ہوتی ہے ان میں سے ایک ہے دوسرے کا مذاق کے نام پر دل آزاری کرنا عام طور پر چند دوستوں کے ایک گروپ میں کسی کو منتخب کر کے اس کی خوب دل آزاری کی جاتی ہے اور اس کو مذاق کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جو اصل میں مذاق نہیں دل شکنی ہوتا ہے کیوں کہ مزاح تو وہ ہوتا ہے جو دل کو برا نہ لگے کسی کا دل ریزہ ریزہ کر دینے کو مزاح نہیں دل آزاری کہتے ہیں اس طرح کسی کا مذاق بنا کر لہو و لعب کے طور پر دل دکھا کر ہم خود تو خوش ہو جاتے ہیں لیکن جس کا مذاق بنایا جا رہا ہے اس کے دل پر کیا گزرتی ہے ہم اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کیوں کہ اگر دریا میں پتھر مارا جاۓ تو ہم اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ پتھر کتنی گہرائی میں گیا ہے بسا اوقات بعض لوگوں کی اس مذموم حرکت کی وجہ سے پریشان ہو کر کئی لوگ ذہنی بیماری کا شکار ہو کر خود کشی جیسے قبیح فعل کا اقدام بھی کر لیتے ہیں لہذا ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ہماری خوشی کا راستہ کسی کے دل کو چھلنی کرتے ہوئے نہ گزرے قرآن و حدیث میں دوسروں کی دل آزاری کرنے سے سخت منع کیا گیا ہے چناں چہ قرآن پاک میں ہے اور جو ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بغیر کچھ کیے ستاتے ہیں تو انہوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھالیا ہے ۔(پ،۲۲ الاحزاب) اور حدیث پاک میں ہے تم لوگوں کو (اپنے) شر سے محفوظ رکھو یہ ایک صدقہ ہے جو تم اپنے نفس پر کروگے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مختلف مزاج کا حامل بنایا ہے کوئی سخت مزاج ہوتا ہے تو کوئی نرم مزاج کوئی چڑچڑا تو کوئی پر سکون اسی طرح قوت برداشت بھی انسانوں میں مختلف طور پر ہوتا ہے کسی میں زیادہ تو کسی میں کم جس میں قوت برداشت زیادہ ہوتی ہے وہ ہر جگہ فٹ ہو جاتا ہے لیکن جس میں کم ہوتی ہے اسے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر وہ تنہائی میں رہنا پسند کرتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی بیماری depression کا شکار ہو جاتا ہے عام طور پر لوگ اس موضوع پر گفت و شنید سے پرہیز کرتے ہیں اور اسے برا گمان کرتے ہیں جو کہ غلط ہے دیگر بیماریوں کی طرح depression بھی ایک بیماری ہے جس کے شکار بہت سارے لوگ ہو جاتے ہیں اور treatment احتیاطی تدابیر کے بعد بالکل ٹھیک بھی ہو جاتے ہیں ہمارے آس پاس میں بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو depression کا شکار ہوتے ہیں لیکن اپنی پریشانی کسی کے سامنے پیش نہیں کرتے اگر آپ کو کوئی ایسا شخص ملے تو اس کا خاص خیال رکھیں اس سے باتیں کریں اس سے نکلنے میں اس کی مدد کریں ہندوستان میں روز بہت سارے لوگ ذہنی بیماری ڈپریشن کی وجہ سے اپنی جان تلف کر لیتے ہیں جس کے قصوروار ہم سب ہیں اگر ہم ایسے لوگوں کی مدد کریں ان کی باتیں سنیں ان کی درد پر مرہم رکھنے کی کوشش کریں تو بہت ساری جانیں ہم تلف ہونے سے بچا سکتے ہیں۔اگر اصل خوشی کی بات کی جائے تو وہ دوسروں کو خوش کرنے میں ہے کیوں کہ اگر آپ کسی کی ہونٹوں پر مسکان کی وجہ بن رہے ہیں تو واقعی آپ ایک بہترین انسان ہیں خواہ وہ مدد کے ذریعہ ہو،دل جوئی کے ذریعہ ہو، خدمت کے ذریعہ ہو یا کسی بھی طرح سے ہو کیوں کہ جس دن ہم دوسروں کی خوشی سے خوش ہونے کا ہنر سیکھ لیں گے اس دن خوشی ہمارے دامن سے ایسے لپٹ جائے گی کہ ہم چاہ کر بھی اسے خود سے جدا نہیں کر پائیں گے۔ انسان اور خصوصاً مسلمان ہونے کے لحاظ سے ہم پر یہ فرض ہے کہ ہم دوسروں کی راحت کا خاص خیال رکھیں مشکل حالات میں دوسروں کے کام آئیں کسی بھی حال میں کسی کو تکلیف نہ دیں دوسروں کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اپنے باہمی تعلقات ملنساری،نرمی حسن اخلاق خیر خواہی اور عاجزی پر استوار کریں معاشرے میں شفقت و محبت،ہمدردی، بھائی چارہ کو فروغ دینے کی کوشش کریں اسلام نے ہمیں انہی چیزوں کا حکم دیا ہے بے جا شدت ، لوگوں کی دل آزاری، سختی، لڑائی جھگڑا، نفرت و عداوت،بغض و کینہ اور ان جیسے تمام امور سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ لہٰذا آئیے آج سے ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ خوش رہیں گے اور خوشی پھیلائیں گے۔اپنے ملنے جلنے والے دوست و احباب کا خاص خیال رکھیں گے اور ان کی باتیں سن کر ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے

مضمون نگارکی رائے سے ادارہ کا متفق ہوناضروری نہیں ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا