English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

share with us

بھٹکل 17؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) پٹرول اور ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے خلاف عوام کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ مختلف تنظیموں اور پارٹیوں کی جانب سے اس کے خلاف احتجاجات درج کیے جارہے ہیں لیکن قیمتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے۔

آج ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے شمس الدین سرکل کے قریب واقع پٹرول بنک  پر پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے لوگوں کو سڑک پر اتاردیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جو اصل میں تیس روپئے ہیں وہ ٹیکس بڑھاکر بہت  سو روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے آج یہ پرامن احتجاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بڑھتی قیمتوں میں کمی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا