English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے دفتر میں منعقدہ ویکسین کیمپ میں 270 سے زائد افراد نے ویکسین لگوایا

share with us

بھٹکل 17؍ جون 2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) آج 17 جون 2021 بروز جمعرات تنظیم ہال میں45 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے جو ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا اس کیمپ سے 270 سے زائد لوگوں نے استفادہ کیا۔

آج صبح سے ویکسینیشن لگوانے کے خواہشمند مرد و خواتین بڑی تعداد میں تنظیم ہال پہنچنے لگے تھے. اعلان کے مطابق شام ساڑھے چار بجے یہ سلسلہ روک دیا گیا.

اس مرتبہ ویکسین لگوانے والے مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ کمرے مختص کر دئے گئے تھے. جس سے لوگوں کو آسانی اور راحت کا احساس ہوا.

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں نے پوری مستعدی اور گرم جوشی کے ساتھ پورے دن کی کارروائی کو سنبھالا اور بہترین انتظام اور نظم و ضبط کے ساتھ عوامی خدمت انجام دینے میں تنظیم کا بھرپور تعاون کیا.

ڈی ایچ ڈاکٹر مورتی راج اور تعلقہ ہاسپٹل کے نرسنگ اسٹاف نے پوری دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کیا.

اس کیمپ کے دوران ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں کسی بھی قسم کے غلط اندراج کو درست کرنے کی بھی سہولت فراہم کی جسے جناب مبشر ہلارے نے بخوبی انجام دیا. پچھلے دنوں میں ویکسین لگوئے ہوئے تقریباً 50 سے زائد لوگوں نے اپنے، پتہ یا جنس سے متعلق غلط اندراج کو درست کروایا. مزید کسی کو تصحیح کروانا ہو تو جناب مبشر ہلارے سے رابطہ کر سکتے ہیں.

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اس مہم میں تعاون کرنے والی سبھی حضرات کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے دعاگو ہے اللہ رب العالمین تمام لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے. آمین.

ان شاءاللہ آنے والے دنوں میں تنظیم کی جانب سے اس طرح کے کیمپ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے.

 

                میڈیا کوآرڈینیٹر

        مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا