English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بھاری بارش کے بعد سڑکیں بیان کررہی ہیں اپنی خستہ حالی ، کئی سڑکوں پر جمع پانی سے لوگوں کو ہورہی ہے دشواری

share with us

بھٹکل 15؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے کئی محلوں اور علاقوں کی سڑکوں کا حال بے حال ہوگیا ہے۔

تازہ یوجے ڈی کام کے لیے سڑکوں کی کھدائی کے بعد اب جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سواریوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لال مٹی میں پانی ملنے کی وجہ  کیچڑ جمع ہوگیا ہے اور سواریوں خصوصی دوپہیہ اور پیدل چلنے والوں کا دھیان ذرا سا بھی ہٹ جائے تو پھر اس کے کپڑوں سمیت اس کی جلد کی رنگ میں واضح فرق نظر آئے گا۔

یہاں کے گڈلک روڈ کے مکینوں نے سوشیل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یوجی ڈی کام کے لیے کھدائی کی گئی سڑکوں پر اب کیچڑ کا راج ہے اور وہاں سے چلنے پھرنے میں سخت پریشانی ہورہی ہے۔ بعض احباب یوجی ڈی کے کام پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ ایک شخص ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم نے اس سے قبل بھی ویڈیوز کے ذریعہ مختلف اداروں کو بھیجی ہیں۔ ایک چیمبر کی ویڈیو بناتے ہوئے وہ شخص کہتا ہے کہ اس میں بارش کا پانی بھر گیا ہے اور مجھے لگتا ہے کچھ سالوں میں کہ یہ کام پوری طرح فیل ہے اور مستقبل میں یہ یہاں کے لوگوں کے لیے بڑا دردِ سر ثابت ہوگا۔

اسی طرح فردوس نگر جانے والی سڑک بھی اپنی خستہ حالی کی شکایت کررہی ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے یہ سڑک پہلے ہی سے خراب تھی لیکن اب یوجی ڈی کام کے بعد اس کی خستہ حالی بیان سے باہر ہے۔ ایک بڑی آبادی روزانہ اس سڑک کو استعمال کرتی ہے۔ مختلف قسم کی سواریاں یہاں سے گذرتی ہیں اور اب خستہ کی وجہ سے مزید پریشانی ہورہی ہے۔

شہر کے دیگر علاقوں میں یوجی ڈی کام کی وجہ سے کئی سڑکیں اپنی خستہ حالی کی شکایت کررہی ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ ان مسائل کو کس طرح افسران حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا