English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین دشمن نہیں مگر سکیورٹی مسائل پیدا کر رہا ہے، نیٹو

share with us

14 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ چین نیٹو کا دشمن نہیں مگر سیاسی، اقتصادی اور عسکری محاذوں پر اس کو جواب دینا ضروری ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ نیٹو کے اجلاس میں چین کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی وضع کی جا رہی ہے۔ نیٹو اجلاس کے موقع پر برسلز میں اسٹولٹن برگ نے کہا کہ چین ہر محاذ میں نیٹو کے قریب پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مغربی اقدار سے میل نہیں کھاتا اس لیے اس کی طاقت کا مشترکہ انداز سے جواب دینا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چین دشمن نہیں ہے۔

 

چین سے مقابلہ بڑھتا جا رہا ہے، ایئربس بورڈ ڈائریکٹر

مسافربردار طیارہ ساز ادارے ایئربس کے ڈائریکٹر رینے اوبرمان نے خبردار کیا ہے کہ طیارہ سازی کے شعبے میں چین کے ساتھ مقابلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ جرمن اخبار ہانڈلزبلاٹ کے ساتھ بات چیت میں اوبرمان نے کہا کہ ہوابازی کی صنعت جدید ٹیکنالوجی سے بے حد متاثرہ ہے اور ایسے میں نئے طیارہ سازوں کا مارکیٹ میں آنا حالات مشکل بنا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے ایئربس کے اے تھری ٹوئنٹی طیارے جیسا طیارہ سی نائن ون نائن تیار کیا ہے اور یہ طیارہ اس وقت جانچ کے عمل سے گزر رہا ہے۔ سی نائن ون نائن نے سن 2017 میں پہلی پرواز مکمل کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا