English   /   Kannada   /   Nawayathi

محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے جمع کرا سکتی ہیں درخواست :سعودی حکومت

share with us

جدہ :14 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے درخواست جمع کرا سکتی ہیں، بغیر محرم خاتون کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئےدرخواست جمع کرا سکتی ہیں، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کےگروپ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سےزیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ2عازمین کےدرمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعرمقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ حج درخواست قبول ہونےپر3گھنٹے میں پیکیج کی فیس اداکرنی ہوگی، حج پیکج فیس ادانہ کرنےپردرخواست سےنام نکال دیا جائے گا۔

گذشتہ روز سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے حج پیکجز کا اعلان کیا تھا ، ‏ سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال صحت وضوابط اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے3حج ‏پیکجز کی منظوری دی۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سےحج پیکج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پہلاپیکج گیسٹ ‏اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس16560.50ریال فی کس رکھی گئی
اور دوسرا پیکج گیسٹ اسپیشل ہے جس کی فیس14381.95ریال فی کس ہے جب کہ حج پیکج گیسٹ ‏عوامی خیمہ ہے جو کی فیس12113.95ریال فی کس ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں ‏گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا