English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد محدود,صرف مقامی افراد ہی کرسکیں گے حج ادا

share with us

ریاض: 12جون2021 (فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وبا کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے لیے عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اسلامی شریعت بھی انسانی جانوں کے تحفظ سلامتی کا حکم دیتی ہے۔ حج کے دوران بڑی بھیڑ سے عالمی وبا کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف دس ہزار عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں 30 فیصد سعودی شہری اور 70 فیصد سعودی عرب میں مقیم غیرملکی شہری شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا