English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلم شہری کو وفاقی جج بنانے کی منظوری

share with us

واشنگٹن :12جون2021 (فکروخبر/ذرائع) امریکی سینیٹ نے تاریخ میں پہلی بار مسلم شہری کو وفاقی جج بنانے کی منظوری دے دی ، پاکستانی نژادزاہدقریشی پہلے ایشیائی امریکا ہیں جو بطور وفاقی جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے پاکستانی نژادزاہد قریشی کی بطور وفاقی جج تعیناتی کی منظوری دے دی، امریکی سینیٹ میں زاہدقریشی کےحق میں 81 اورمخالفت میں 16 ووٹ پڑے۔

جس کے بعد پاکستانی نژادزاہدقریشی کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج ہوں گے۔

نژادزاہدقریشی کی نامزدگی کی منظوری پر سینیٹرڈربن اورسینیٹرکیری بوکر نے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا پاکستانی تارک وطن کے بیٹےزاہد قریشی نے شاندارخدمات ادا کیں، زاہدقریشی نے بطورمجسٹریٹ محنت اورلگن سے فرائض اداکئے۔

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے زاہد قریشی تین سال سے مجسڑیٹ جج کےفرائض انجام دے رہے تھے ، امریکی صدربائیڈن نےمارچ میں زاہد قریشی کی وفاقی جج نامزدگی کا اعلان کیا تھا

نامزدگی کے بعد اپریل میں زاہد قریشی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے رو برو پیش ہوئے، جہاں عدالتی کمیٹی نے بھی ڈیموکریٹس ، ریپبلیکنز اور سینیٹر نے مشترکہ منظوری دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا