English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین لو آزادی پاؤں ، پہلا ملک جس نے یہ اعلان کیا !

share with us

02جون2021 (فکروخبر/ذرائع)اردن کی حکومت نے ویکسینیشن کروانے والے افراد کے لیے پابندیوں میں نرمی کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن نے ویکسین لگوانے والے افراد کو سینما، تفریحی مراکز، سوئمنگ پولز، ‏ثقافتی و تعلیمی مراکز اور کلبز میں داخلے کی اجازت دے دی۔

ویکسین لگوانے والوں کو کرفیو کی پابندیوں سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ایسے افراد جنہیں ‏ویکیسن کی پہلی ڈوز لیے 21 دن گزر چکے ہوں وہ پابندیوں سے بری ہوں گے۔

اردن میں رات کے وقت کا کرفیو نافذ ہے جس میں ویکسین لگوانے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

وزیراعظم بشر الخساونہ نے ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ادارہ بغیر ویکیسن والے شخص کو داخلے ‏کی اجازت نہیں دے گا، شناختی کارڈ کے ساتھ ویکسین سرٹیفکیٹ دیکھ کر داخلے کی اجازت دی ‏جائے گی۔

اردنی حکومت نے تفریحی مراکز، سینما، فٹنس سینٹرز، ٹریننگ انسٹییوٹ، کھیلوں کے مراکز اور ‏پیشہ وارانہ تربیت کے اداروں میں کام اور داخلے کو ویکسینیشن سے مشروط کیاہے۔ ان مراکز میں ‏کام کرنے والے کارکنان کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا