English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں کورونا پابندیوں کے خاتمہ کا اعلان

share with us

قاہرہ :یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع) مصری حکام نے یکم جون سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا، آج سے کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیاں ختم کردی جائیں گی، جس کے بعد دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے۔

کرونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحتی کمپنیوں کو امید ہے کہ سیاحوں کی کثیر تعداد دوبارہ سے مصر کا رخ کرے گی اور معمولات زندگی پھر ماضی کی طرح بحال ہوں گے۔

سیاحتی کمپنی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مصری شہری خلیجی ممالک سے آنے والے عرب سیاحوں کو پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ دل کھول کر خرچ رقم کرتے تھے.

کرونا بحران سے قبل مصر آنے والے سیاحوں کی کل تعداد کا بیس فیصد خلیجی ممالک کے سیاح تھے۔

خیال رہے کہ کرونا وبا سے شہریوں کے بچاؤ کی خاطر مصری حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 6 مئی سے سخت پابندیاں عائد تھیں جس کے تحت تجارتی مراکز کو رات 9 بجے بند کردیا جاتا تھا جب کہ مصر اپنے رت جگے کی وجہ سے مشہور ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا