English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش : 12 سال تک کی بچی کی عصمت دری کے ملزم کو ملے گی پھانسی ، کابینہ کونسل نے دی منظوری

share with us

بھوپال:27؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش میں 12برس تک کی بچی کا جنسی استحصال کرنے کے ملزم کو پھانسی کی سزا دینے سے متعلق تجویز کو آج کابینی کونسل نے منظوری دے دی ۔سرکاری اطلا ع کے مطابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج ہوئی کابینی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔کابینی میٹنگ میں جنسی استحصال اور اجتماعی عصمت دری کے واقعات کے پیش نظر ریاستی حکومت قانون میں تبدیلی کرنے والی ہے۔ اب ریاست میں 12برس تک کی بچی کی آبرو ریزی کے ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی پبلک پراسیکیوشن کی سماعت کا موقع دےئے بغیر ضمانت نہیں ہوگی۔اسی طرح کسی بھی خاتون کی اجتماع عصمت دری کا واقعہ ہوتا ہے تو تمام قصورواروں کو پھانسی کی سزا دےئے جانے کے التزام سے متعلق تجویز کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا