English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی پولیس پر کار چڑھا دی، 6 اہلکار زخمی

share with us

17؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی پولیس پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تاہم اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ شیخ الجراح کے علاقے میں پیش آیا جہاں ان دنوں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور موجودہ فلسطینی تنازع کا سلسلہ شروع ہی اس علاقے سے ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت شیخ الجراح سے مقامی فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کررہی ہے اور ان کے گھروں پر یہودی آباد کار قبضے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ لہو لہو، اسرائیل بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

 

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک تیز رفتار کار پولیس ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر چڑھ جاتی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا جانے والا حملہ ہے۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے شہید نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے اسے ہیرو قرار دیا جس نے اپنی جان دے کر بہادری کے ساتھ یہ حملہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا