English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں طوفون ٹاؤکٹے تھمتے ہی گرمی شروع 

share with us

بھٹکل 17؍مئی2021(فکروخبرنیوز) بحیرۂ عرب میں جاری ٹاؤکٹے طوفان کی وجہ سے ہونے والی تیز ہواؤوں اور بارش کا سلسلہ آج بھٹکل میں تھم گیا ہے۔ گذشتہ دوروز سے بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا مںی تیز ہواؤوں کے ساتھ  زور دار بارش بھی ہورہی تھی جس کے نتیجہ میں گھروں اور کھیتوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ آج بھٹکل میں صبح سے ہی تیز دھوپ تھی اور شدت کی گرمی بھی محسوس کی گئی۔ 
کل بھی بھٹکل سمیت مختلف علاقوں میں طوفان کا اثر تھا لیکن یہ اثر آج پوری طرح تھم گیا ہے۔ اس طوفان نے آج مہاراشٹرا میں تباہی مچائی ہے۔ خبروں کے مطابق ممبئی میں تیز ہواؤوں کے ساتھ بارش ہورہی ہے اور کچھ علاقوں میں پانی بھی بھرگیا ہے۔ سڑکوں پر پانی بھرنے سے ٹرافک نظام متأثر ہوا ہے۔ ادھر رات آٹھ بجے تک ایرپورٹ بھی بند کردیا ہے۔ خبروں کے مطابق یہ طوفان گجرات بھی بھاری تباہی مچائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا