English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوی اور کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کوششوں سے کورمنٹل ایکپریس جہاز پر سوار نو افراد کو ساحل تک پہنچایا گیا

share with us

کاپو17؍مئی2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورمنٹل ایکسپریس پر سوار افراد کو  بچانیکے لیے  نیوی اور انڈین کوسٹ گارڈ کی جانب سے کی گئی کوششیں اس وقت کامییاب ہوگئیں جب جہاز کاپو کے لائٹ ہاؤس کیقریب کچھ خرابی کی وجہ سے پھنس گیا تھا۔ جہاز پر سوار نو افراد میں سے دو افراد کو نیوی کے ہیلی کاپٹر اور دیگر سات کو اسپیڈ بوٹ کے ذریعہ بحفاظت ساحل پر پہنچایا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق یہ نو افراد کی آر ایس او آر کمپنی کی کورا منڈل سپورٹرس نائن میں ملازمت کرتے ہیں جسے منگلور کی ایم آر پی ایل کپنی کی طرف سے زیر زمین آئل کے پائپ بچھانے کا کام ملا ہے۔ 
یہ افراد کاپو لائٹ ہاؤس سے پانچ نوٹیکل دور پھنس گئے تھے۔ سنیچر کے روز انہیں بچانے کی کوشش موسم کی خراب کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔ اتوار کے روز بھی کامیابی نہیں ملی لیکن آج صبح چنئی سے نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر ان افراد کو بچانے پہنچ گیا جس کی اور اسپیڈ بوٹ کی مدد سے انہیں ساحل تک پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اس کے علاج ومعالجہ کے لیے پہلے ہی سے این ایم پی ٹی پر موجود تھی۔ 
ان پھنسے افراد کی شناخت کپتان ملا خان، سکینڈ کپتان گورو کمار، شانتانو اے وی، راہل، دیپک، پرشانت، تشار، لکشمی ناراین اور احمد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا