English   /   Kannada   /   Nawayathi

26دن بعد کورونا کیسز میں آئی کمی ، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

:17؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 81 ہزار 386 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی ہے، جبکہ اسی عرصہ میں 4 ہزار 104 اموات بھی ہوئی ہے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 390 تک پہبنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2،81،386 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 3،78،741 مریض اس وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں جبکہ اسی دوران 4،106 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارت میں کورونا کے 2،81،386 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2،49،65،463 ہوگئی ہے اور 4،106 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2،74،390 ہوگئی ہے۔

وہیں دوسری جانب 3،78،741 مریض اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2،11،74،076 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 35،16،997 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی 6،91،211 ویکسینس لگائی گئیں جس کے بعد ویکسینیشن کی کل تعداد 18،29،26،460 ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا