English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب مجھے بھی گرفتار کرو : راہل گاندھی کا مودی حکومت کو چیلنج

share with us

:17؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی سےپوسٹر کے ذریعہ یہ سوال کرنے پر کہ ’’مودی جی،  ہمارے بچوں کی ویکسین  بیرون ملک کیوں بھیجی‘‘ ۲۵؍ سے زائد افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے للکارا ہے کہ ’’مجھے بھی گرفتار کرو۔‘‘ اس کیلئے انہوں نے اس پوسٹر کی تصویر ٹویٹ کی ہے جس کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ پرینکا گاندھی اور پی چدمبرم نے بھی مودی سرکار  سے پوچھے گئے اس سوال کی تائید کی ہے اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ مودی حکومت کو کارروائی کا چیلنج دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے مذکورہ پوسٹر کو ٹویٹر پر اپنا ڈی پی بنا لیا ہے۔  پرینکا گاندھی کی پیروی کرتے ہوئے  کانگریس کے کئی دیگر لیڈروں نے بھی اپنے ڈی پی تبدیل کرکے پوسٹر کو ڈی پی بنا لیا ہے۔  واضح رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی  سےسوال پوچھنے والے پوسٹر لگانے کی پاداش میں دہلی پولیس نے کئی ایف  آئی آر درج کی ہیں۔ کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش نے اتوار کو  وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہوں نے بھی اپنے کمپاؤنڈ میں   یہ پوسٹر لگائے ہیں،انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔ کانگریس لیڈر شپ نے واضح کردیا ہے کہ مودی سرکار سے تلخ سوال کئے جائیں گے، وہ چاہئے تو سب کو گرفتار کرلے۔  جے رام رمیش نے کہا  ہےکہ’’وزیراعظم کے تعلق سے تنقیدی پوسٹر لگانا اب جرم بن گیا ہے؟ کیا ہندوستان موڈی پینل کوڈ  کے تحت چل رہاہے؟کیا اس وبائی دور میں  مودی پولیس  کے پاس کام کی اتنی کمی  ہے؟‘‘ انہوں  نے چیلنج کیا کہ ’’میں کل اپنے کمپاؤنڈ کی دیوار پر پوسٹر لگاؤں گا، آؤ اور مجھے بھی گرفتار کرلو۔‘‘
 کانگریس ترجمان پون کھیرا نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاہے کہ ’’اگر عوام ٹیکے، دوا  اور آکسیجن نہیں ملے گی تو حکومت سے تلخ سوال پوچھے  جائیں گے۔ کانگریس ترجمان نے بھی کہا کہ ’’میرا ٹیکہ کہا ہے؟میراآکسیجن کہا ں ہے؟ ہم آپ سے سوال کرتے رہیں گے، ہمیں بھی گرفتار کرلیجئے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بہت سے کورونا متاثرین کو مرنے سے بچایا جاسکتاتھا۔ ان کی موت کورونا سے نہیں بلکہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا