English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناردااسٹنگ آپریشن معاملہ : ٹی ایم سی کے چار رہنما کو سی بی ائی نے کیا گرفتار

share with us

:16؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر سے اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے چار اعلی رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گرفتار کرکے لے گئی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان تمام رہنماؤں کے خلاف سی بی آئی ساڑھے دس بجے بنگال کورٹ میں چارج شیٹ پیش کرے گی، ساتھ ہی سی بی آئی کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی ان چاروں رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ پیش کر سکتی ہے۔

اس دوران سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے دو وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا، سابق مئیر شوبھن چٹرجی کو نظام پیلس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں بیٹھا کر رکھی ہے۔سی بی آئی کے دفتر جانے سے پہلے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ بے قصوروار ہیں. انہیں کچھ نہیں ہوگا. سی بی آئی انہیں گھر تک واپس پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں سی بی آئی نے فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی سے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں تفتیش کے لئے اجازت مانگی تھی۔گورنر جگدیپ دھنکر نے اس وقت کہا تھا کہ ان چاروں سیاسی رہنماؤں کے خلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر سی بی آئی کو تفتیش کی اجازت دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا