English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: ٹاؤکٹے طوفان کا اثر دوسرے دن بھی جاری، کئی گھروں کی چھتوں کو پہنچا نقصان، تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش بھی  وقفہ وقفہ سے ہے جاری

share with us

بھٹکل 16؍مئی2021(فکروخبرنیوز) گذشتہ دو روز سے شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچانے والے ٹاؤکٹے نامی طوفان کا اثر آج بھی جاری رہا۔ صبح سویرے آج طوفانی ہواؤوں کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ دن چڑھتے طوفان کے اثر میں کمی واقع ہوئی لیکن عصر کے وقت دوبارہ تیز ہوائیں چلنے لگی۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھرگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کل تک اس طوفان کا اثر بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تھا، آج یہ گوا سرحد عبور کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ اپنا اثر دکھاتے ہوئے گجرات کے ساحل سے بھی ٹکرائے گا۔ 
شہر میں اس طوفان کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے تو ساحل کے نزدیک واقع سڑکیں زیر آب ہونے سے ٹوٹ بھی گئیں ہیں۔ تینگن گنڈی ساحل پر موجود سڑک کو بھاری نقصان پہنچتے ہوئے اس کے آس پاس واقع گھروں کے پاس کثیر مقدار میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جالی میں بھی طوفان نے اپنا اثر دکھایا اور دیوہیکل موجیں ساحل سے ٹکرائیں۔ کھیتوں میں بھی پانی گھس آنے سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گلمی، منڈلی میں ایک ایک مکان کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ بینگرے، ششی ہتول میں تین مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مدینہ کالونی میں ایک گھر کی چھت کو نقصان پہنچنیسے کئی گھنٹیں بجلی معطل رہی۔ سرکاری حکام کے مطابق قریب تیس مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

جالی میں کئی بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے سے کئی گھنٹے بجلی کا نظام درہم برہم رہا۔ جس سڑک کے کنارے یہ بجلی کھمبے واقع ہیں اس سڑک کو نقصان پنچنے سے بجلی کے کھمبوں کی درستگی میں محکمۂ ہیسکام کے عملہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانکریٹ کی سڑک کو اندر سے نقصان پہنچنے سے سڑک کے دھنسنے کے بھی اندیشوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔  
بھٹکل بندر پہنچ کر رکن اسمبلی سنیل نائک نیکل ہی دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور وہاں سے مکینوں کو دوسری جگہ منتقل ہونے کی درخواست کی اور اپنی طرف سے کھانے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا