English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : موبائل کلنک سرویس کے ذریعہ گھر گھر پہنچ کر مفت میں کیا جارہا ہے علاج

share with us

بھٹکل15؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز)  آئی  این ایف ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے تعاون سے گھر گھر پہنچ کر علاج کے لیے جاری کردہ موبائل ایمبولنس کلنک بہترین طور پر اپنی خدمات پیش کررہا ہے اور اس سے  اب تک کئی افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کےصدر مولانا عزیز الرحمن ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ اس سرویس کا مقصد یہ یہی تھا کہ لوگ بیماری کا علاج کرنے سے نہ ڈریں ، جس قسم کی بھی بیماری ہو بے خوف ہوکر اس کا علاج کریں ، کیونکہ کسی بھی قسم کی بیماری کا پہلی فرصت میں علاج شروع کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقہ کی اسپورٹس سینٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقہ کا جائزہ لیں ، ہم نے اب ایک روٹ متعین کیا ہے جس کے مطابق ہی اس سرویس سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔  قدوائی روڈ ، مولانا آزاد روڈ ، عثمان نگر ، مخدوم کالونی اور پرورگاہ میں پہنچ کر اس خدمات کے ذریعہ تقریباً سو سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے ۔ روزانہ کے حساب سے ایک علاقہ کا انتخاب کیا جارہا ہے جہاں گھر گھر پہنچ کر لوگوں کا علاج جاری ہے۔ جس دن جس روٹ پر یہ سرویس فراہم رہے گی وہاں کے عوام اس سے ہر طرح سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ دوسرے علاقہ کے افراد اس روٹ پر جاکر بھی علاج کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ تین اداروں کی جانب سے عوام کا مفت میں علاج کیا جارہاہے اور فیڈریشن کی جانب سے مفت دوائیاں دی جارہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا