English   /   Kannada   /   Nawayathi

طوفان کے ساتھ کورنا کے طوفان کا خاتمہ ؟

share with us

کیا واقعی بارش کے بعد وائرس کمزورہوجاتا ہے؟؟ 
بھٹکل15؍مئی 2021(فکروخبر نیوز ) کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں ناؤکٹے نامی طوفان کا اثر صاف طور پرنظر آیا، کئی علاقوں میں گھروں کو نقصان پہنچا تو کئی علاقوں میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ  اونچی رہی جس کی وجہ سے عوام میں ایک طرح خوف دیکھا گیا۔ طوفانی ہواؤوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے پریشانی الگ ، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ سمندری موجوں میں اس قدر طغیانی ہے کہ ساحل پر کھڑے رہنے کی ہمت نہیں ہوپارہی ہے ۔ محکمۂ موسمیات نے 16 مئی تک ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔ ایک طرف کورونا کے بڑھتے معاملات پر عوام تشویش میں مبتلا ہے اور بڑھتی اموات سے ایک قسم کا خوف پایا جارہا ہے تو دوسری طرف طوفان ناؤکٹے کی تباہی نے جلے پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے ۔ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہی اضافہ نظر آرہا ہے۔
اس بیچ یہ خبر ہم سب کے لیے راحت کی باعث ہے کہ بارش کی وجہ سے کورونا کے معاملات پر بریک لگ سکتا ہے ، کہا جارہا ہے کہ بارش کے بعد کورونا کے معاملات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ لیکن بعض ماہرین اس کے بالکل خلاف بھی گئے ہیں۔ 
بعضوں کا خیال ہے بارش سے کوویڈ کے معاملات میں کمی آسکتی ہے یہ سوال ریسیرچ گیٹ ویب سائٹ پر کیا گیا تھا جس کے جواب میں کئی ماہرین نے اس طرح کے خیال کا اظہار کیا گیا ہے جس اوپر تذکرہ کیا گیا۔ ان کے مطابق بارش کے بعد وائرس کمزور ہوجاتا ہے جس سے یہ بات سمجھ میں آرہی ہے کہ وائرس کے کمزور ہونے کے بعد اس کا اثر بھی کمزور ہوگا اور یوں عوام کا سکون غارت کرنےوالے اس وائرس کا خاتمہ ہوگا۔ 
بعضوں کا خیال ہے کہ بارش کی وجہ سے وائرس کے کمزور ہونے کی بات حتمی نہیں ہے۔۔ 
بعض ماہرین  یہ بات قطعی نہیں ہوسکتی ہے کہ بارش کے بعد وائرس کمزور پڑجاتا ہے۔ 
ماہرین نے اپنے تجربات کو سامنے رکھ کر یہ باتیں بیان کی ہیں۔ تاہم بحیثتِ مسلمان ہمیں اس سے نیک فال لے سکتے ہیں۔ 
اس موقع پر ہم یہی دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ طوفان کے خاتمہ کے کورونا کے طوفان کا بھی خاتمہ فرمائے ۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا