English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

share with us

ریاض:14؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین میں جاری مظالم پر اتوار 15 مئی کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کی درخواست پراو آئی سی نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں تمام ممالک کے اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے طلب کیے جانے والے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے روز سے اسرائیلی فوج فلسطینیوں میں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے،  اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادائیگی کے لیے جمع ہونے والے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں زخمی اور گرفتار بھی ہوئے۔

بعد ازاں اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی شہری آبادی پر فضائی بمباری کی۔  گزشتہ چار روز میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 84 ہوگئی، جن میں 17 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بینکوں ، گھروں اور بلندو بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عید کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی آبادی پر وحشیانہ بمباری کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا