English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کے اجلاس کو سلام، امریکا نے کیا مؤخر

share with us

واشنگٹن: 14؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو امریکا نے مؤخر کروا دیا جو اب اتوار کے روز ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کی صورت حال پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اتوار تک مؤخر کروا دیا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس روکنے کے حق میں نہیں بلکہ اس اہم مسئلے پر کھل کر بحث کرنا چاہتے ہیں اس لیے اب اجلاس اتوار کو بلایا جائے گا۔

انتھونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ راکٹ حملوں کے خلاف ہیں یہ سلسلہ رکنا چاہیئے۔ اجلاس کے مؤخر ہونے سے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو موقع ملے گا۔ تشدد روکنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر راکٹ حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 119 ہوگئی ہے جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا