English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین لو اور اپنے خاندان کو بچاؤ کے عنوان کے تحت آئی این ایف نے تنظیم اور خلیج کونسل کے تعاون سے منعقد کیا آن لائن پروگرام 

share with us

بھٹکل 10؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) نے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے اشتراک کے ساتھ کوویڈ ویکسین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بروز جمعہ  ویکسین لو اپنے خاندان کو بچاؤ کے عنوان کے تحت ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈاکٹروں، علماء اور عمائدین نے ویکسینیشن کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیماری سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔  
انہوں نے بتایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے مختلف بیماریاں پیدا کی ہیں تو اس کے لیے دوائیاں بھی بنائیں ہیں۔ موجودہ جس مرض سے ہم جوجھ رہے ہیں اس کی خطرناکی سے ہر ایک واقف ہے۔ اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہم نے اس بیماری کے پھیلنے کے دن سے مختلف تجربات کیے اور ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن بہت ضروری ہے جس کے ذریعہ ہماری قوتِ مدافعت بڑھ جائے گی اور بیماری کو دور کرنے میں اس سے مدد ملے گا۔  بے بنیاد خبروں پر دھیان دینے کے بجائے اپنے حفظانِ صحت کے حوالہ سے فکر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین انسان کی جان نہیں لیتی بلکہ کوویڈ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ مختلف افراد نے کوویڈ ویکسین لینے کے بعد کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود یہ ویکسین لی ہے اور خاندان کے افراد بھی ویکسین لے رہے ہیں اور الحمدللہ کسی طرح کا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔
پروگرام میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اس پروگرام کے انعقاد کے فیصلہ تک بھٹکل میں ویکسینیشن لینے والوں کی تعداد کم تھی اور اب خبریں موصول ہورہی ہیں کہ ویکسین لینے کے لیے ہمارے افراد پہنچ رہے ہیں۔
آئی این ایف کے صدر جناب عبدالمجید صاحب نے جملہ احباب کا استقبال کیا، سکریٹری آئی این ایف جناب عادل ناگرمٹ نے شکریہ ادا کیا اور نظامت کے فرائض جناب معاذ جوکاکو نے انجام دئیے۔
اس موقع پر مولانا انصار صاحب ندوی، جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن ، جناب یونس قاضیا، ڈاکٹر حمید صدیق جعفری، ڈاکٹر وسیمہ ایوب سدی باپا، ڈاکٹر کے ایم نعیم الرحم، مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی، جناب ارشد محتشم، ڈاکٹر حنیف شباب وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں قومِ نوائط کے مختلف اداروں کے عہدوں پر فائز افراد نے شرکت کی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا