English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ

share with us

کوالا لمپور: 09؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر ریسٹورینٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 730 ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپشن کے الزامات کا سامنے کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک ریسٹورینٹ میں ملک کی روایتی ڈش چکن چاول کھانے گئے تھے جہاں اُن پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے قبل درجہ حرارت چیک نہیں کروایا کیوں کے ریسٹورینٹ کے رجسٹر میں اس کا اندراج نہیں تھا جس پر نجیب رزاق پر 730 امریکی ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

 

سابق وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سرکاری فنڈ میں خردبرد کے الزامات کا سامنا کرنے والے نجیب رزاق ان دنوں ضمانت پر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا