English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع

share with us

09؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزی 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیت المقدس میں ایک مقامی طبی کارکن نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں‌پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی شام پرانے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ الشیخ جراح، باب العامود اور باب الزاھرہ کے مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

درایں اثنا یورپی یونین نے ہفتے کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ القدس میں فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ بند کرے اور پولیس کو تشدد سے روکے۔

2021-05-08T211401Z_340120979_RC2XBN9S61I6_RTRMADP_3_ISRAEL-PALESTINIANS-JERUSALEM

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ تشدد، اور تشدد پر اکسانا دونوں ناقابل قبول ہیں۔ جرائم کا ارتکاب کرنے والے تمام عناصر اور فریقوں‌کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ القدس میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اسرائیل سے ٹھوس اور فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 200 سے زاید افراد زخمی ہوگئے تھے۔بیت المقدس میں جھڑپوں کے بعد عرب ممالک نے بھی اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا