English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے سفر پر پابندی :کویت

share with us

کویت سٹی:04؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کویت میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے کویتی شہریوں، ان کے رشتہ داروں اور گھریلو ملازمین پر بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی۔

کویتی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق اس پابندی پر 22 مئی 2021 سے عمل درآمد شروع ہوگا، اور اس سے وہ لوگ مستثنیٰ ہوں گے جن کے لیے ویکسین لینا ضروری نہیں ہے۔

کابینہ اجلاس میں غیر ملکیوں کے کویت آنے پر پابندی میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، دریں اثنا بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین لگوانے والوں کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں۔

وہ شہری بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں جنھوں نے 2 خوراکیں لیں اور دوسری خوراک پر 2 ہفتے سے زیادہ گزر گئے ہیں، وہ شہری جنھوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہو اور 5 ہفتے سے زیادہ گزر گئے ہوں۔

وہ شہری جو کرونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوئے اور ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہوں اور انھیں 2 ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا