English   /   Kannada   /   Nawayathi

‘دس کروڑ کھانے کی مہم’ دبئی نے پھر عالمی ریکارڈ حاصل کرلیا

share with us

دبئی :02 مئی(فکروخبرنیوز/ذرائع) اماراتی حکام نے گلوبل ولیج کی سلور جوبلی کے موقع پر خوب صورت انداز سے ‘دس کروڑ کھانے’ لکھ کر 23 واں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گلوبل ولیج کی سلور جوبلی پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، یہ ٹائٹل ماہِ صیام میں غریب اور محروم طبقات کو 10 کروڑ کھانے فراہم کرنے کی قومی مہم پر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہِ‌ صیام میں‌ کھانوں کی فراہمی کا اقدام حاکم دبئی محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے اٹھایا گیا تھا جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں بسنے والے نادار اور محروم طبقات کو رمضان میں غذا فراہم کرنا ہے۔

اسی مہم کے تحت گلوبل ولیج نے خوب صورتی سے روشن کی گئی لالٹینوں کی مدد سے ”دس کروڑ کھانے” لکھ کر اس کی نمائش کی تاکہ گلوبل ولیج کے مہمان اس کا نظارہ کرسکیں اور رمضان کے مہینے میں غذا اور خوراک سے محروم لوگوں تک کھانا پہنچانے کا پیغام عام ہوسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا