English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے باوجود اضافی رقم وصولنے کے الزام میں پانچ دکانوں پر معاملہ درج

share with us

منگلور:26؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)منگلور سمیت جنوبی کنیرا کے مختلف مالس اور دکانوں میں Department of Weights and Measures اہلکاروں نے چھاپہ مار کاررائی انجام دیتے ہوئے جی ایس ٹی کی مقرر کردہ شرح سے اضافہ کے ساتھ اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں پانچ دکانوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں معاملہ درج کر لیا ہے ،اسسٹنٹ کنٹرولر گجیندرا کا کہنا ہے کہ 28فیصد جی ایس ٹی میں آنے والی 178اشیاء پر حکومت نے 10فیصد کی کمی کرتے ہوئے 18فیصد کر دی تھی ، اس کے باوجود بھی بہت سے دکاندار اور مالزمیں گاہکوں کو دھوکہ دیا جا رہاہے ،جس سے عوام جی ایس ٹی میں کمی کے باوجود اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا پارہی ،گجیندرا نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ صابن پر جی ایس ٹی کی شرح کو28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بہت سے مالس اور دکانوں میں جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے پہلے والے MRPریٹ کے ساتھ ہی فروخت کر رہی ہے یا پھر اسی ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 10فیصد کے خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر کے ساتھ گاہکوں کو دھوکہ دے رہے ہیں،گجیندرا کا کہنا ہے کہ ریاستی سرکارکی جانب سے محکمہ کو سرکولر جاری کرتے ہوئے سرکار کی طرف سے تمام مالز اور دکانوں میں قیمتوں کی جانچ کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی ،جس کے تحت قریب 15جگہوں پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی تھی جس میں سے 5دکانوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا