English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے جنگ میں دہلی والے اوپر والے کے بھروسے

share with us

 

 

دہلی کے تمام 272وارڈو ں میں جانچ،ویکسی نیشن اوردوائیاں فراہم کرنے والے مراکز قائم کرنا ہوں گے۔دہلی سرکار کے غلط فیصلوں کے نتیجے عوام بھگت رہی ہے۔کلیم الحفیظ    

نئی دہلی۔18اپریل 2021(فکروخبر/پریس ریلیز)کورونا کے تعلق سے اب دہلی والے اوپر والے کے بھروسے ہی ہیں،دہلی سرکار کے غلط فیصلوں کے نتائج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔تعجب کی بات یہ ہے کہ دہلی کے وہ وزیر اعلیٰ جو کسی دور میں اپنی عزت اور سمان کے لیے بھوک ہڑتال کرتے تھے اور بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے کا ناٹک کرتے تھے وہی وزیر اعلیٰ دہلی کی عوام کی زندگی بچانے کے لیے مرکز کو خط لکھ رہے ہیں اور صرف باتیں بنا رہے ہیں۔دہلی سرکار کے مطابق دہلی میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں میں دس ہزار بیڈ موجود ہیں اور دہلی کی تینوں ایم سی ڈیز میں تین ہزار بیڈ موجود ہیں یعنی کل تہرہ ہزار بیڈ ہونے کے باوجود لوگ ایمبولینس میں دم توڑ رہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ دونوں سرکاریں حالات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں بلکہ عوام کی موت کا تماشا دیکھ رہی ہیں،یہ باتیں دہلی ایم اآئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے پریس کا جاری ایک بیان میں کہیں،انھوں نے کہا کہ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس سننے کے بعد حیرت میں ہوں کہ ہمارے حکمراں کس مٹی کے بنے ہیں،کیا ان کے جسم میں دل نہیں ہے کہ وہ ہزاروں بیڈ لیے بیٹھے ہیں اور مریض مررہے ہیں،کیا اس کے لیے بھی خط لکھنے اور جواب کے انتظارمیں لوگوں کو مرنے دینے کی ضرورت ہے،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سرکاریں اپنی تمام تر توجہ اور وسائل کورونا پر کنٹرول کرنے میں لگاتیں اس کے بجائے وہ صرف باتیں بنانے میں لگی ہیں۔صدر مجلس نے کہا کہ صرف پریس کانفرنس کردینے سے کورونا نہیں جانے والا،اس کے لیے دہلی سرکار کو دہلی کے تمام 272وارڈو ں میں جانچ،ویکسی نیشن اوردوائیاں فراہم کرنے والے مراکز قائم کرنا ہوں گے،اب یہ لڑائی وارڈسطح پر لڑ کر ہی جیتی جاسکتی ہے۔کلیم الحفیظ نے دہلی کے عوام سے کہا کہ وہ اس موقع پر کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنی حفاظت کا انتظام خود کریں اگر وہ دہلی سرکار کے بھروسے رہیں گے تو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے کیوں کہ اب خود دہلی سرکار نے ہی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور گیند ایم سی ڈیز اور مرکزی سرکار کے پالے میں ڈال دی ہے۔

 

عبدالغفار صدیقی

برائے اشاعت  

میڈیا انچارج

دہلی اے آئی ایم آئی ایم

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا