English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مولوی ایوب بن ناصر خطیب  مسجد حرام کی اذان کی نقل اتارنے میں ماہر ، بینگلور کے قریب ملباگل میں ان کی اذان کے ساتھ ہوا مسجد کا افتتاح

share with us

بینگلور: 11 اپریل 2021(فکروخبرنیوز) بینگلور سے قریب سو کلومیٹر دوری پر واقع کولار ضلع کے ملباگل شہر میں نو تعمیر مسجد الفلاح کی افتتاحی تقریب 11 اپریل 2021 دوپہر کی آذان سے قبل عمل میں آئی۔ اس موقع پر افتتاحی آذان کے لئے بھٹکل سے جناب ایوب بن ناصر خطیب کو مدعو کیا گیا تھا اوران کی اذان کے ساتھ مسجد کا افتتاح عمل میں آیا ۔
مسجد الفلاح اس علاقے کی  جامع مسجد ہے جسے ایک مخیر شخص نے مکمل اپنے خرچ سے تعمیر کیا ہے۔ اللہ اسے اپنے شایانِ شان بدلہ عطا فرمائے۔ آمین

مولوی ایوب خطیب کی آواز کا شہرہ اب بھٹکل سے نکل کر قرب وجوار اور ریاست کے دیگر علاقوں میں پھیلاہوا ہے۔ زمانۂ طالب علمی ہی سے ہی انہیں اذان دینے کا شوق ہے اور مسجد حرام کے اذان نقل اتارنے میں یہ ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

بھٹکل کے لئے یہ فخر کا مقام ہے۔ ماشاء اللہ جناب ایوب خطیب کی اذان کی آواز مسجد الحرام کی آذان سے ملتی جلتی ہے، لہٰذا عوام میں یہ کافی مقبول ہیں۔ تقریباً 6 ماہ قبل ہی انہیں مطلع کرکے مدعو کیا گیا تھا۔
ان کی آذان سے ماشاء اللہ پورا مجمع متاثر ہوا۔ مسجد کی کمیٹی والوں نے جناب ایوب خطیب صاحب کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی بھی کی۔

عنایت اللہ فینس کلب کے رکن جناب سالم شاہ بندری نے اپنے کلب کی جانب سے ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا