English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناگرکٹے کا تنازعہ آپسی  بات چیت سے ہوا حل، ناگرکٹے کی اراضی پر ہی تین فٹ چہاردیواری کے تعمیر کو ملی اجازت 

share with us

بھٹکل 17؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) ناگرکٹے معاملہ مختلف نشستوں کے بعد افسران اور دونوں فرقوں کے ذمہ داران نے معاملہ کا حل نکال کیا ہے اور حالات قابو میں رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ 
کل صبح کے اوقات میں ناگرکٹے کی متنازعہ اراضی پر ایک فرقہ کے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا جس پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے عوام نے اس کی پرزور مخالفت کی اور افسران سے جلد از جلد اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ 
اسی معاملہ کو لے کر کل فوری طور پر تنظیم نے وفد کی شکل میں تحصیلدار سے ملاقات کی اور بغیر اجازت کے کام کرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو تحصیلدار نے اپنی طرف سے اجازت دینے کی بات  پر کہا کہ ان کی طرف سے کسی بھی طرح کی اجازت نہیں دی گئی۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کر فی الفور تعمیراتی کام پر روک لگائی گئی۔ 
معاملہ اس وقت  مزید گرمایا جب رکن اسمبلی سنیل نائک نے مذکورہ جگہ پر پہنچ کر پولیس سے اس تعمیراتی کام کے لیے سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈپٹی کمشنر نے اس کے لیے رقم منظور کی ہے تو پھر تعمیراتی کام پر اعتراض کیوں؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم آج تعمیراتی کام کرکے جائیں گے۔ ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ اس بات کو لے کر اے سی صاحبہ سے ملے اور ان کی طرف سے اجازت دی جاتی ہے تو پھر وہ سیکوریٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 
اس کے بعد افسران، تنظیم، مندر کے ذمہ داران اور رکن اسمبلی کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ اے سی صاحبہ کی قیادت میں منعقد کی گئی جس میں رکن اسمبلی کی تنظیم اور مندر کے ذمہ داران کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی۔ رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس جگہ پر مندر کی تعمیر پر اعتراض کیوں ہے جبکہ کئی مساجد اور تعمیراتی کام اتی کرم اراضی پر کیے جاچکے ہیں اور اس وقت ہماری طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس گرما گرم بحث کے باوجود میٹنگ بے نتیجہ ختم ہوئی۔ 
تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  سال 2015 اور سال 2017 میں مذکورہ معاملہ گرما چکا تھا جس کے بعد وہاں پر اعتماد میں لیے بغیر کام کرنا درست نہیں ہے۔ اسی بات کو لے کر سخت اعتراض جتایا گیا کیونکہ انہوں نے تعمیراتی کام نارکٹے کی متعینہ اراضی سے آگے لے کر کیا تھا۔ اب اس کا حل نکالتے وہاں پر ناگرکٹے کی اراضی پر ہی تین فٹ چہاردیواری کے تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں پر کسی بھی طرح کے تعمیراتی کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا