English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر کے پرانے علاقہ ناگرکٹے پر غیر قانونی تعمیری کام پر کھڑا ہوا تنازعہ، بڑی کوششوں کے بعد تعمیری کام پر لگی روک  

share with us

بھٹکل 16؍ اپریل2021(فکروخبرنیوز)  شہر کے پرانے بس اڈے کے تھوڑی سی دوری پر مولانا آزاد روڈ کے بالمقابل واقع خالی اراضی پر غیر قانونی تعمیر کیے جانے پر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہارکیا اور بڑی کوششوں اور جدوجہد کے بعد تعمیر پر روک لگادی گئی۔ 
فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کئی مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ اراضی پر پولیس کی موجودگی میں کام شروع ہوا، مقامی لوگوں نے جب اس پر اعتراض جتایا تو پولیس نے تحصیلدار کی طرف سے اجازت ہونے کے بات کہی۔ جب لوگوں نے تحصیلدار سے رابطہ کیا تو پولیس کی بات حقیقت سے دور تھی۔ پولیس سے بار بار درخواست کے باوجود جب کام نہیں رکا تو تنظیم کے ذمہ داران نے تحصیلدار سے ملاقات کرکے اس مسئلہ پر بات کی۔ جس پر تحصیلدار نے فوری طور پر سی پی آئی کا حکم دیا ہے کہ فوری طور پر تعمیری کام پر روک لگائی جائے۔ 
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ تحصیلدار کی طرف سے تعمیری کام پر روک لگانے کے حکم کے باوجود پولیس نے اس پر روک نہیں لگائی۔ تقریباً بارہ بجے تحصیلدار نے تعمیری کام پر روک لگانے کا حکم دیا تھا لیکن روک دو بجے کے قریب جاکر لگی۔ 
 مقامی لوگوں نے پولیس کے اس رویہ پر اپنے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 
ان کے مطابق مذکورہ اراضی پر تنازعہ چل رہا ہے اور تنازعہ والی اراضی پر بغیر معاملہ حل ہوئے کسی بھی طرح کا تعمیری کام نہیں ہوسکتا۔ اس کے علاوہ بغیر اجازت کے کسی بھی اراضی پر تعمیری کام نہیں کیا جاسکتا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس اراضی پر تنازعہ کی وجہ سے یہاں ہمیشہ پولیس موجود رہتی ہے اور اس پر خصوصی نظر رکھتی ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پتھر اور ریت کیسے جمع کی گئی۔ عوام بار بار یہ سوال دہرارہی ہے کہ پولیس کی موجودگی میں غیر قانونی کام کیسے شروع ہوا؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا