English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور انٹرنیشل ایرپورٹ کے بورڈ سے اڈانی نام فوری ہٹایا جائے: سابق ایم ایل سی کا مطالبہ 

share with us

منگلورو 15؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)  اے آئی سی سی سکریٹری اور سابق ایم ایل سی آئی وان ڈیسوزا نے یہاں پریس کانفرنس کے ذریعہ منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ کے بورڈ سے اڈانی برانڈ نیم ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا جلد از جلد اڈانی کا نام ہٹائے، اس وجہ سے  سے کمپنی نے اس معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی صرف ایرپورٹ کے انتظامی ذمہ داری سبنھالی گی۔
آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق انتظامی امور سنبھالنے والی کمپنی ایرپورٹ کے ساتھ اپنے نام کا استعمال نہیں کرسکتی ہے۔ 
ڈیسوزا نے الزام لگایا کہ ایرپورٹ میں ملنے والی سہولیات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے اور ہوائی جہازوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ اگر افسران منگلورو ایرپورٹ کے تعلق سے غفلت برتتے ہیں تو پھر کانگریس ایرپورٹ بچاؤ تحریک شروع کرے گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایرپورٹ کو انٹرنیشنل ایرپورٹ بننے کے سولہ سال بعد بھی اب تک سری لنکا، سنگاپور اور تھائی لینڈ کی سیاحت کے لیے کسی جہاز نے اڑان نہیں بھری ہے۔ 

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا