English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک وزیر داخلہ کا بڑا بیان: لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں 

share with us

بنگلورو14 اپریل 2021(فکروخبرنیوز)  کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافے اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرا حکومت کے معاملات میں اضافے سے نمٹنے کے لئے ریاست بھر میں کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے کے باوجود کرناٹک کا ابھی تک کسی بھی طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے آج کیا۔
حکمراں بی جے پی امیدوار کے لئے انتخابی مہم کے بیچ ضلع بیدر کے حنم آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کو جاری کوویڈ کنٹینمنٹ رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنے میں ریاستی حکومت کے ساتھ پوری طرح تعاون کرنا ہوگا اور ان  اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ ماسک پہنا لازمی ہے، معاشرتی دوری اور حفظان صحت کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ 
بومائی نے کہا کہ عوام کو چوکنا رہنا چاہئے اور احتیاطی تدابیر کے تمام اصولوں پر عمل کرنا  چاہیے۔  مزید کہا کہ میں نے پولیس کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ بغیر کسی نرمی کے کورونا ہدایات پر عمل درآمد کریں۔"
وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت کا ابھی تک کسی بھی طرح کے لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہفتہ کی چھٹی  پر لاک ڈاؤن یا وبائی بیماری پر قابو پانے کے لیے کسی بھی طرح کے اقدامات صورتحال کو دیکھ کر اٹھائے جائیں گے۔ 

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا